مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں وکلاء بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ بھی کی گئی جس کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردعدالتی احاطے میں چھپے ہوئے ہیں جن سے فائرنگ کا تبادلہ جا ری ہے۔واقعہ کے بعد پاک آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپلیکس کو اپنے حصار میں لے لیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں 10 دہشت گرد موجود ہیں۔
مہر نیوز/18 مارچ /2013ء: پاکستان کے شہرپشاورمیں جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ہے۔
News ID 1818931
آپ کا تبصرہ